بھٹکل:23/ جنوری (ایس اؤنیوز)روٹری کلب بھٹکل اور بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے اشتراک سے افتتاح کئے گئے نئے سلائی تربیتی مرکز کی پہلی بیاچ کا ودیا بھارتی اسکول کی صدر مدرسہ شریمتی روپا رمیش کھاروی نے نمائشی اجراء کرنے کے بعد کہا کہ خواتین کو سلائی کے میدان میں بے شمار مواقع میسر ہیں ، متعلقہ ادارے سے بہتر استفادہ کرتے ہوئے خود مختار بننے کی صلاح دی۔ سلائی کی تربیت دینے والی استانی شریمتی شانتی وی نائک نے سلائی کٹ کی تقسیم کی۔ روٹری اور روٹراکس کے ممبران موجود تھے۔